Homeخبریںتفتان: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، بچے سمیت...

تفتان: مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، بچے سمیت 3 افراد زخمی

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) تفتان کے علاقے کلی اسٹیشن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں ایک بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز نے لاشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

اب تک کی اطلاعات کے مطابق فائرنگ واقعے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں اور نہ ہی فائرنگ کرنے والے مسلح افراد کا کوئی سُراغ مِک سکا ہے۔

Exit mobile version