یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںتمپ،سری لنکا میں قید ہمارے بچوں کو رہائی دلائی جائے، متاثرہ خاندانوں...

تمپ،سری لنکا میں قید ہمارے بچوں کو رہائی دلائی جائے، متاثرہ خاندانوں کا مطالبہ

تمپ(ہمگام نیوز)سری لنکا میں قید ہمارے بچوں کو رہائی دلائی جائے،متاثرہ سات خاندانوں کی حکومت سے مطالبہ،
تمپ کے ریٹائر لیویز سپاہی رسول بخش ولد قادر داد اور نودز کے متاثرہ سات افراد کی خاندانوں نے جاری کردہ بیاں میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ چھ ماہ سے ہمارے گھروں کے بھائی، بچے سری لنکا کے کولمبو جیل میں قید ہیں جن میں الیاس ولد عبدالحمید سکنہ کونشقلات تمپ،صالح محمد ولد محمد علی نذرآباد،حضوربخش ولد مرادبخش نودز،بلال ولد ناصرعلی ملک آباد تمپ،منورحسین ولد ناصرعلی ملک آباد تمپ،ممتازعلی ولد رسول بخش ملک آباد تمپ،دلام ولد مولداد سکنہ ملک آباد تمپ شامل ہیں اور ماہی گیری کے پیشہ سے وابستہ تھے، یہ سات لوگ ماہی گیری کیلئے لانچ پر سمندر میں شکار کیلئے گئے تھے،اس کے بعد چھ مہینہ میں فون پر ہم سے رابطہ کیاکہ ہم کولمبو سری لنکا کے جیل میں قید ہیں وہ محنت مزدوری کرکے اپنے خاندانوں کے کفیل تھے مگر گزشتہ چھ مہینہ سے کولمبو سری لنکا کے جیل میں بند ہیں جس سے ہم خاندان اب فاقہ کشی کے شکار تو بن گئے ہیں مگر اپنے پیاروں کی زندگی کیلئے بہت پریشان ہیں، اب ہم وفاقی اورصوبائی حکومت سمیت صدر مملکت،وزیراعظم عمران خان،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور انصار برنی،ایمنسٹی انٹرنیشنل و دیگر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ہمارے سات خاندانوں کے قید افراد کوبازیاب کراکر ہم کو شدید پریشانی سے بچایا جائے یاکہ سری لنکا میں مقیم ہمارے پاک وطن کے سفارت کاروں کو حکم دیں تاکہ وہ ہمارے خاندانوں کی سات افراد کورہائی دلائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز