سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںتمپ،پھل آبادسےقابض پاکستانی فوج نے نصیرولدعبدالمجیدکوجبری اغواکیا

تمپ،پھل آبادسےقابض پاکستانی فوج نے نصیرولدعبدالمجیدکوجبری اغواکیا

تمپ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ ، پھل آباد سے قابض پاکستانی فوج نے نصیر ولد عبدالمجید کو 23 فروری 2018 کو پاکستان کی قابض فوج اور بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی آئی-ایس-آئی نے ان کے گھر میں چھاپہ مار کر انھیں جبری طور پر گرفتار کیا تھا۔ جو کہ تاحال ان کی خفیہ ٹارچر سیلوں میں بند ہے۔ حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے تمام علاقے بالعموم اور مکران سے بالخصوص قابض فورسز نے عام شہریوں کو جبری اغوا کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ قابض فوج کے ہاتھوں ان جبری اغوا کاریوں کی وجہ سے عام شہری ان سے اپنے آپ کو غیر معفوظ سمجھتے ہے۔سیاسی سماجی کارکن اس سلسلے میں ان جبری گرفتاریوں کو میڈیا کے زریعئے دنیا کے سامنے لائے ۔ اور انسانی حقوق کے حوالے سے سرگرم ہیومن رائٹس واچ بلوچستان بھر کے جبری گمشدگیوں کا فوری نوٹس لے۔تاکہ یہاں کے شہری اپنے وطن میں پر امن زندگی گزار سکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز