چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںتمپ:اسپی کھن سے21سالہ ادریس ولد دادرحیم،کمسن 3سالہ میرک لاپتہ

تمپ:اسپی کھن سے21سالہ ادریس ولد دادرحیم،کمسن 3سالہ میرک لاپتہ

تمپ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بروز اتوار صبح 9 بجے کے قریب تحصیل تمپ ضلع کیچ کے میتگ اسپی کھن کے رہائشی نوجوان ادریس بلوچ ولد داد رحیم جن کی عمر21 سال اور کمسن میرک بلوچ ولد محمد حنیف جن کی عمر 3 سال جو کل سے گم ہیں ، تفصیلات کے مطابق ادریس کمسن میرک کے ساتھ صبح 9 بجے کے قریب اپنے چائنا میڈ ہنڈا موٹر سائیکل (پرواز کمپنی سرخ رنگت) پر ڈیم کوہ زنگیدر نزد کلبر کی طرف تفریح کیلئے گئے ہوئے تھے۔جو کہ شام تک اپنے گھر واپس نہیں لوٹے ، ان کو تلاش کرنے کیلئے خاندان کے سرپرست پوری فیملی والدین سمیت سخت پریشانی کے شکار ہیں ۔ خاندان کے لوگ جب تحقیقات کرنے ان کے پیچھے گئے تو وہاں زنگیدر کے مقام سے انھیں ان کی موٹر سائیکل مل گئی ،لیکن دونوں گم شدہ بچوں کا تاحال کچھ پتہ نہیں۔ان کے خاندان نے متعلقہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے تمام لوگوں سے اپیل کی کہ ان کے بچوں کی گمشدگی کے تلاش میں ان کی مدد کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز