چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںتمپ/بالیچہ میں قابض پاکستانی فوج کی گھروں میں لوٹ مار وچھاپہ

تمپ/بالیچہ میں قابض پاکستانی فوج کی گھروں میں لوٹ مار وچھاپہ

تمپ (ھمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بالیچہ میں آج الصبح 7 بجے کے قریب قابض پاکستانی فوج نے گھروں میں گھس کر بلوچ چادر اور چاردیواری کو بڑی بے شرمی سےپامال کیا ۔ اس دوران گھروں میں تلاشی اور لوٹ مار کی۔خواتین اور بچوں پر بے رحمانہ تشدد کرکے خوف وہراس پیھلانے کی ناکام کوشش کی۔مزید یہ کہ اس دوران متعدد بلوچ فرزندوں کو جبری حراست میں لے کر اغوا کیا۔جن کی تفصیل معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہیں۔قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں بلوچستان کے شہریوں کو قابض ریاست نے اپنے قانون وعدالت ماوراء جبری گرفتاری کا سلسلہ اب تک جاری رکھی ہوئی ہیں۔انسانی حقوق کے ادارے اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ بلوچستان میں ان جبری گرفتاریوں جو کہ قابض ریاست کی طرف سے ایک بہت بڑے انسانی حقوق کا بحران پیدا ہوا ہے۔اس حوالے تمام انسان دوست بلوچ فرزندوں کی جبری اغوا کے سلسلے میں عالمی سطح پر سوشل میڈیا میں شعو ر وآگاہی مہم کو پیھلا کر اپنا اخلاقی فرض ادا کرکے ریاست کومجبور کرے کہ وہ جبری اغواء کنندہ گان کی فوری رہائی عمل میں لاکر مزید ایسے غیرقانونی ظالمانہ جبری اغوا کے سلسلے کو فی الفور روکے۔وگرنہ اس خطے کی بدامنی اور تشدد سے آس پاس ہمسایہ ممالک بھی متاثر ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز