تربت(ہمگام نیوز)تربت کے علاقے تمپ بالیچہ میں پاکستانی فوج کا آپریشن پانچ بلوچ فرزندوں کو گرفتار کرکے لاپتہ کر دیا اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے بالیچہ میں الصبح پاکستانی فوج نے آپریشن کرکے عام آبادی کو نشانہ بنا کر متعدد گھروں میں لوٹ ماری کی اور کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا جبکہ خواتین و بچوں کو بھی زد خوف کرنے کے ساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا پانچ افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گمشدہ افراد کے نام واجہ عثمان ولد ماسٹر گل ،غنی بلوچ ولد قادر بخش ،شاہجان ولد قادربخش ،نصیر ولد سید ،اور عطیق ولد حسین شامل ہیں