کیچ(ہمگام نیوز)گزشتہ رات تمپ ایف سی چوکی پر مسلح افراد نے راکٹوں سے حملہ کردیا،
تفصیلات کے مطابق بلوچ سرمچاروں نے کل شب تمپ شہر قائم فون ایکسچینج کے قریب قائم ایف سی چوکی کو راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بناکر نقصان پہنچایا۔ اس حملے کے بعد فورسز کی متعدد چوکیوں نے مختلف اطراف میں بلاامتیاز مارٹر کےگولے فائر کیئے لیکن تاحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی مصدقہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


