تمپ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ سے قابض پاکستانی فوج (ایف سی ) کے کرنل نےاسماعیل ولد ملک داد کو 10دسمبر 2017 کو ایف سی کیمپ بلا کر جبری گرفتار کیا تھا۔ جو کہ تاحال ان کی حراست میں ہے۔ رائے عامہ کے مطابق وہ ایک محنت مزدوری کرنے والا شخص تھا ۔ حالیہ کچھ عرصے سے بلوچستان کے تمام علاقے بالعموم اور مکران سے بالخصوص قابض فورسز نے عام شہریوں کو جبری اغوا کرنے کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ فوج کے ہاتھوں ان جبری اغوا کاری کی وجہ سے عام شہری ان سے اپنے آپ کو غیر معفوظ سمجھتے ہے۔


