Homeخبریںتمپ :مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک خاتون کو قتل...

تمپ :مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ایک خاتون کو قتل کردیا

کیچ (ہمگام نیوز ) تمپ کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگیا

اطلاعات کے مطابق تمپ کے علاقے گومازی شاکہن میں نامعلوم مسلح افراد نے نصرت بلوچ نامی شخص کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک بلوچ خاتون جاں بحق ہوگئی ۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون نے ایک ایف سی اہلکار سے شادی کی ہوئی تھی ،جس کے بعد خاتون کچھ عرصہ سے کراچی میں رہائش پزیر تھے

مقتولہ کے والد انتقال کے بعد وہ تعزیت کے لئے گھر آئی ہوئی تھی کہ مقتولہ کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا ۔

Exit mobile version