تمپ(ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ کلاھو، بالیچاہ، رئیس آباد، ءُ میر آباد میں فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے استعصالی چائنا و قابض پاکستان کے گٹھ جوڑ سے بلوچ قومی شناخت و قومی وسائل کی بربادی کی خاطر تباہی کا منصوبہ سی پیک اور پاکستان کے پر فساد انتخابات کے خلاف 13 جولائی کو فری بلوچستان موومنٹ کے آزادی پسند بلوچ فرزندوں نے عوامی شعور و آگاہی کی خاطر تمپ کے مختلف جگہوں پر وال چاکنگ کی ۔بلوچ عوام کی شعور و آگاہی کےلئے تمپ کے دیواروں لکھا گیا کہ چائنا بلوچ دشمن پاکستان کی مدد سے ایسٹ انڈیا کمپنی کی طریقہ کار پر گامزن ہے۔عوام کو الیکشن کے بارے میں اس بات کی بھی آگہی دی گئی کہ آنے والے الیکشن پاکستان کے زیر قبضہ ملک میں صاف و شفاف اور عوام کی فلاح و بہتری کیلئے نہیں ہونگے ماسوائے چند سرکاری حمایت یافتہ لوگوں کے ۔چائنیز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا گیا مقبوضہ بلوچستان کو کالونی بنانے کا عمل روک دیا جائے۔اس کے علاوہ بلوچ دشمن ملک ایران و پاکستان کے بارے میں لکھا گیا ” نو ایران نو پاکستان “صرف آزاد بلوچستان۔پاکستان کو زور دے کہا گیا اپنی فوج بلوچستان سے نکال دو۔ سی پیک کے حوالے سے لکھا گیا کہ یہ بلوچ دشمن منصوبہ بلوچ قوم کیلئے موت تباہی و بربادی ہے ۔