سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںتمپ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں...

تمپ میں فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں ۔بی ایل ایف

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ کہا کہ اتوار کے روزسرمچاروں نے تمپ میں آزیان اور دازن کے درمیان فوجی قافلے پر حملہ کیا،حملے کے بعد فوجی قافلے کے لیے فورسزکی کمک کو آنے والے اہلکاروں نے سرمچاروں کا پیچھا اور گھیراؤ کرنے کی کوشش کی اور پہاڑوں کی جانب پیش قدمی کی، سرمچاروں کے ساتھ دو بدو جھڑپ ہوا، یہ جھڑپ چار گھنٹے جاری رہی اور ایک درجن سے زائد فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ پانچ گاڑیوں کو نقصان پہنچا ۔ سرمچار دشمن کو شکست دیکر بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوئے۔جھاؤ کے علاقے زیلگ میں مورچے پر اسنائپر حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز