چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںتمپ میں نوجوان نے خودکشی کر لی

تمپ میں نوجوان نے خودکشی کر لی

 

 

تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ضلع کیچ کی تحصیل تمپ کے گاؤں سرنکن میں چاکر مجید نامی 16 سالہ طالب علم کے خودکشی کی اطلاعات ہیں

 

زرائع کے مطابق ابھی تک ان کے خودکشی کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

 

یاد رہے کہ ضلع کیچ میں اس سال کے شروع سے خودکشی کے متعدد واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہیں۔

 

بدقسمتی سے حکومتی سطح پر یا محکمہ صحت کی جانب سے یہاں بڑھتے خودکشی کے ہوشربا رجحانات پر کوئی کام نہیں کیا جارہا حتی کہ محکمہ کی بے حسی کے سبب ایسے واقعات کا ریکارڈ بھی نہیں رکھا جاتا۔

 

اسی ہفتے تربت میں تربت سول سوسائٹی کی طرف سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کرکے خودکشی کے واقعات، ان کے عوامل اور سدباب پر معروف سائیکالوجسٹ کو خطاب کی دعوت دی گئی تھی.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز