کیچ (ہمگام نیوز) گزشتہ روز مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تمپ گومازی میں نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
ذرائع کے مطابق خودکشی کرنے والے نوجوان کی شناخت نوید ولد جان محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ لیویز کے مطابق نوجوان نشے کا عادی تھا جس نے نخلستان میں کجھور کے درخت سے گلے میں پھندا ڈال کر خود کو لٹکا دیا، لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔