کیچ ( ہمگام نیوز ) تمپ کے علاقے گومازی میں پاکستانی فورسز اور بلوچ سرمچاروں کے مابین شدید جھڑپیں ،جھڑپ میں ایک بلوچ فرزند شہید ہوگیا اطلاعات کے مطابق گزشتہ مغرب کے وقت پاکستانی فورسز کے اہلکاروں نے تمپ کے علاقے گومازی کے پہاڑی کنر ڈن کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاذ کردیا آپریشن کے دوران پاکستان فورسز کے اہلکاروں و بلوچ سرمچاروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی ،جھڑپ میں ایک بلوچ فرزند شہید ہوگیا شہید ہونے والے بلوچ فرزند کی شناخت محراب ولد دلیپ کے نام سے ہوئی ہے جھڑپ میں فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت و زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں-