تربت ،جھاؤ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ کیچ تگران میں قابض فورسز نے گھروں پر آپریشن دوران ایک نوجوان وارث ولد احمد کو حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا ،جبکہ دوسری جانب جھاؤ سے اطلاعات ہیں کہ قابض پاکستانی فورسز کے بنائے گئے مقامی جتھے ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے گزشتہ روز جہل جھاؤ سامی کے رہائشی رضا محمد ولد رحمت نامی شخص کو اسلح کے زور پر انکے گھر سے اغوا کرلیا ہے ۔
دونوں افراد کے بارے اہخانہ کو کوئی علم نہیں ہے کہ وہ کس حال میں ہیں ۔انھوں نے انسانی حقوق کے اداروں سے آواز اٹھانے کی اپیل کی ہے ۔


