Homeانٹرنشنلتُرکیہ میں 6 فروری کے بعد زلزلے کے13 ہزار جھٹکے محسوس کیے...

تُرکیہ میں 6 فروری کے بعد زلزلے کے13 ہزار جھٹکے محسوس کیے گئے

استنبول ( ہمگـام نیوز ) ترکیہ کی ایمرجنسی اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (افاد) نے 6 فروری سے 4 مارچ تک ترکیہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں آنے والے زلزلوں اور آفٹر شاکس خوفناک تعداد کا اعلان کیا ہے۔

ترک انادولو ایجنسی نے ’اے ایف اے ڈی‘ کے حوالے سے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ اس نے 6 فروری سے آج تک ترکیہ اور اس کے ارد گرد تقریباً 13,000 زلزلوں اور آفٹر شاکس کے واقعات کی نشاندہی کی ہے۔

6 فروری کوجنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7.7 اور 7.6 کی شدت کے دو زلزلے آئے، جس کے بعد ہزاروں پرشدید نوعیت کے آفٹر شاکس آئے۔ تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 50,000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے اور ہزاروں عمارتیں منہدم ہونے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔زلزلے سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا۔

Exit mobile version