پنجشنبه, جنوري 16, 2025
Homeخبریںتھائی بادشاہ نے سیکیورٹی گارڈ سے شادی کرکے ملکہ کا درجہ دے...

تھائی بادشاہ نے سیکیورٹی گارڈ سے شادی کرکے ملکہ کا درجہ دے دیا

بنکاک (ہمگام نیوزڈیسک) تھائی لینڈ کے شاہی محل سے جاری کیے جانے والے بیان کے مطابق بادشاہ نے سیکیورٹی گارڈ سے شادی کر کے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا ہے
برطانوی نشریاتی ادارے میں شائع پورٹ کے مطابق ہفتے کو66 سالہ بادشاہ کی بادشاہ کی روایتی تاج پوشی سے قبل شاہی بیان جاری کیا گیا جس میں بتایا کہ بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن نے اپنی ذاتی سیکورٹی کی ڈپٹی ہیڈ سے شادی کی ہے۔
شاہی بیان کے مطابق تھائی بادشاہ نے ذاتی سکیورٹی گارڈ جنرل سوتھدا وجیرالونگ کورن نا ایودھیا سے شادی کر کے انہیں ملکہ کا درجہ دے دیا ہے اور جنرل سوتھدا اب تمام اعزازات کے ساتھ شاہی خاندان کا حصہ ہیں۔
بادشاہ کے اپنی ذاتی سیکیورٹی کی ڈپٹی ہیڈ کے ساتھ کافی پرانے تعلقات تھے، لیکن ان کا رشتہ پہلے کبھی باضابطہ سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔
اس شادی کی تقریب کی فوٹیج عوام کیلئے بدھ کو تھائی لینڈ کے ٹی وی چینلز پر نشرکی گئی، جس میں شاہی خاندان اور محل کے دیگر مشیر بھی تقریب میں شریک تھے۔ فوٹیج میں بادشاہ کو ملکہ سوتھدا کے سر پر مقدس پانی ڈالتے اور شادی کے کاغذات پر دستخط کرتے ہوئے دکھایا گیا۔
مہاوجیرالونگ کورن اس سے قبل بھی 3 شادیاں کر چکے ہیں جن سے ان کے 7 بچے بھی ہیں۔ بادشاہ کی تینوں بیویوں سے طلاق ہو چکی ہے۔
مہاوجیرالونگ کورن 2016 میں والد کی وفات کے بعد تھائی لینڈ کے آئینی بادشاہ بنے تھے۔ ان کے والد بھومبول ایڈلیڈجج نے تھائی لینڈ پر70 برس بادشاہت کی۔
نئی ملکہ 2014 میں تھائی بادشاہ کی ذاتی گارڈز کے یونٹ کی ڈپٹی کمانڈر تعینات کی گئی تھیں، اس سے قبل وہ تھائی ائرویز کی فضائی میزبان تھیں، دسمبر 2016 میں سوتھڈا کو تھائی فوج میں جرنل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز