پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںتھائی لینڈ: مسلح افراد کی فائرنگ سے بچوں سمیت کم از کم...

تھائی لینڈ: مسلح افراد کی فائرنگ سے بچوں سمیت کم از کم اکتیس افراد ہلاک

 

تھائی لینڈ (ہمگام نیوز) ہمگام مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق تھائی لینڈ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اکتیس چھوٹے بچے جانبحق ہوگئے ہیں ۔

 

میڈیا زرائع کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے نونگ بُوآ لَمپھو میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم افراد نے چھوٹے بچھوں کی نرسر پر فائرنگ کے بچھوں سمیت 31 افراد کو ہلاک کردیا ہے

 

تھائی لینڈ دارالحکومت بنکاک سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ نرسری دراصل ایک ڈے کیئر سینٹر ہے، جہاں زیادہ تر ملازمت پیشہ والدین کے بہت کم سن بچوں کی دن کے وقت دیکھ بھال کی جاتی تھی۔

 

پولیس کے مطابق جمعرات چھ اکتوبر کے روز پیش آنے والے اس واقعے میں ایک مسلح حملہ آور نے، جو ایک سابق پولیس اہلکار ہے، اس نرسری میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

 

اس شوٹنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور اس کی تلاش جاری ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں کہ مشتبہ ملزم نے اس جرم کا ارتکاب کیوں کیا۔

 

بنکاک میں ایک حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے وزیر اعظم کو فوری طور پر اس خوفناک واقعے کی اطلاع کر دی گئی اور قانون نافذ کرنے والے ملکی اداروں کے اہلکار مفرور ملزم کی تلاش میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز