یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںتہران میں جوہری پلانٹ اور ریفائینری دھماکے سے متاثر

تہران میں جوہری پلانٹ اور ریفائینری دھماکے سے متاثر

 

تہران(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مغر بی حصے میں ایک بڑے دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ بھی اطلاعات آئی ہیں کہ دھماکے سے جوہری پلانٹ اور آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اسی علاقے میں ایران کی پاسداران انقلاب کی اہم عسکری تنصیبات بھی موجود ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے میں پاسداران انقلاب کی میزائل تنصیب یا گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے جس سے معمولی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران ہی دو دھماکے خوجر اور نطنز میں فوجی تنصیبات اور جوہری پلانٹ میں ہوئے تھے۔ تینوں دھماکوں کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے اور نہ کسی غیر ملکی قوت یا کسی شدت پسند جماعت نے ذمہ داری قبول کی ہے جس کے باعث ناقدین تینوں دھماکوں کو اندرونی بغاوت یا کوتاہی سے تعبیر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں ایران کے مرکزی جوہری پلانٹ کے سینٹری فیوجز شعبے میں خوفناک دھماکا ہوا تھا جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا تھا،  تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز