تہران (ہمگام نیوز ڈیسک) مشرق وسطی کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایرانی وزارت خارجہ نے ملک میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر کو طلب کر لیا ہے۔
ایرانی فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اس اقدام کا مقصد متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر واقع امریکی ایئر بیس سے اس ڈرون طیارے کو اڑانے کی اجازت دینے پر احتجاج ہے، جسے بعد ازاں ایران نے مار گرایا تھا۔ یہ واقعہ جمعرات 20 جون کو پیش آیا تھا۔مشرق وسطی کے خطے کی صورتحال سیاسی،سفارتی ،عسکری ہر حوالے سے تبدیل ہوتی جارہی ہیں۔