یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںتیز رفتار کار نے ورزش میں مصروف 25 امریکی پولیس اہلکارکچل ڈالے

تیز رفتار کار نے ورزش میں مصروف 25 امریکی پولیس اہلکارکچل ڈالے

واشنگٹن ( ہمگام نیوز ) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو علی الصبح لاس اینجلس میں ایک کار تربیتی ورزش میں مصروف پولیس اہلکاروں کے ایک بڑے گروپ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 25 اہلکار خمی ہوگئے۔ ان میں سے پانچ کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق درجنوں ٹرینی پولیس اہلکار صبح ورزش کر رہے تھے کہ انہیں ایک گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ غلط سمت میں سفر کر رہی تھی اور حادثے کے حالات کے پیش نظر اس کی رفتار کم ہوتی نظر نہیں آ رہی تھی۔

 

لاس اینجلس کاؤنٹی کے شیرف ایلکس ولانوئیوا نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا “یہ ہوائی جہاز کے حادثے کی طرح لگ رہا تھا۔”

 

انہوں نے مزید کہا کہ ہر طرف بہت سے لوگ بکھرے ہوئے تھے جنہیں چوٹیں آئی تھیں، جس کی وجہ سے بہت بڑا صدمہ ہوا۔”

 

ولانیوفا نے وضاحت کی کہ زخمیوں میں سے کچھ “اعضاء کھو چکے ہیں”، جب کہ ان میں سے ایک کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

 

جائے حادثہ کے ایک ویڈیو کلپ میں دس سے زیادہ ایمبولینسز اور فٹ پاتھ پر کھڑی ایک ایس یو وی کو دکھایا گیا ہے جس کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

 

لاس اینجلس ٹائمز نے فائر چیف شیلا کیلیہر کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے وقت کار غلط سمت میں جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز