یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںتیسرا دن،پاکستان آل آؤٹ، نیوزی لینڈ کے 2 وکٹ پر 26 رنز

تیسرا دن،پاکستان آل آؤٹ، نیوزی لینڈ کے 2 وکٹ پر 26 رنز

ابوظہبی (ہمگام نیوز ڈیسک ) جاری مئچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جارہا تیسرے اور آخرٹیسٹ میچ فیصلہ کن رخ اختیار کرگیا ہے ،تیسرے دن کے اختتام کیویز نے 2 وکٹ پر 26 رنز بنالئے ہیں ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم پر ہورہے میچ میں پاکستان نے 3 وکٹ 139 رنز سے اننگز کا آغاز کیا ،اظہر علی اور اسد شفیق سنچریوں اور ڈبل سنچری شراکت کی بدولت 348 رنز بناسکی۔یوں گرین کیپ کو کیویز پر 74 رنز کی برتری حاصل کرلی ،نیوزی لینڈنے کھیل کے اختتام تک 2 وکٹ پر 26 رنز بنالئے ہیں جبکہ اسے پاکستان کی برتری کے خاتمے کےلئے مزید48 رنز درکار ہیں اوراس کی 8 وکٹ اور 2 دن کا کھیل ابھی باقی ہے۔تیسرے دن مکمل ہوا تو کیویز کپتان کین ولیم سن 14اور نائٹ واچ مین ولیم سومرویل 1 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے ۔پاکستان کو پہلی کامیابی اننگز کے چوتھے اوور میں ملی جب شاہین شاہ آفریدی نے جیت راول کو ایل بی ڈبلیو کر لیا، کیوی بیٹسمین نے اس پر ریویو مانگا مگر بدقسمت ثابت ہوئے۔پاکستان کو دوسری کامیابی اس وقت ملی جب یاسر شاہ نے ٹام لیتھم کی وکٹ حاصل کر لی ،جن کا حارث سہیل نے زبردست کیچ لیا انہوں نے 10 رنز بنائے،اب پاکستانی اسپنر کو کم میچز کھیل کر 200 وکٹ کے ریکارڈ کےلئے مزید ایک وکٹ درکار ہے۔
پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کے 134 اور اسد شفیق کے 104 رنز کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف 74 رنز کی برتری حاصل کرلی ،ان دونوں کھلاڑیوں کی بیٹنگ کے دوران کیویز نے کم بیک کیا اور پاکستان کی آخری 7 وکٹ صرف 62 رنز کے عوض حاصل کرلیں۔کپتان سرفراز احمد آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی تھے جنھوں نے 25 رنز بنائے اور ان کی وکٹ بھی سومرویل نے حاصل کی۔دیگر آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں یاسر شاہ 1،حسن علی صفر،بلال آصف 11،بابراعظم 14 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔نیوزی لینڈ کی طرف سے سومرویل نے 4،پٹیل اور بولٹ نے 2،2 اور ساوتھی نے ایک وکٹ اپنے نام کی ۔یاد رہے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی،کیویز اور گرین کیپ کی سیریز 1،1 سے برابر ہے ، اس میچ کی کامیاب ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز