سه شنبه, جون 17, 2025
Homeخبریںثنااللہ زہری کی بیانوں سے پنجابی کی فرمابرداری کی بو آتی ہے۔محمدانور...

ثنااللہ زہری کی بیانوں سے پنجابی کی فرمابرداری کی بو آتی ہے۔محمدانور بلوچ

سویئزر لینڈ(ہمگام نیوز)محمدانور بلوچ ایڈوکیٹ نے کہا کہ نواب ثنااللہ زہری نے اپنے بیانوں میں پنجابی سامراج کی فرمابرداری اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بر صغیر کی تاریخ میں چھ سو سال قبل مسیح تقریباً دو ہزار چھ سوسال پرانا بادشاہ فارس ذوالقرنین کے زمانے سے وجود رکھنے والا بلوچستان کوپاکستان بتا تے ہوئے بلوچ آزادی تحریک میں شامل بلوچوں کو غدار،وطن دشمن اور دہشت گرد کہتے چلے أرہے ہیں اور پنجابی سامراج کیلئے سرفراز بگٹی ، رحمت صالح اور دیگر پارلیمنٹری بلوچوں کے ساتھ اپنے وفاداری کا حق ادا کر نے کی کوشش کر رہے ہیں سرفراز بگٹی ، رحمت صالح اور دیگر پارلیمنٹریوں کی بات کچھ اور ہے کیونکہ اْنکے أباؤ اجداد کا بلوچستان کی تاریخ سے کوئی وابستگی نہیں ہے اور نہ ہی بلوچستان اور بلوچ قوم کیلئے اْ نکی قربانیاں ہیں مگر شہید نوروز خان کا اپنے بیٹے سمیت دیگر ساتھیوں کا بلوچستان کی تاریخ میں وابستگی اور قربانیاں ہیں جن سے انکار نہیں کیا جا سکتا اگر نواب ثنااللہ زہری یہ سمجھتا ہے کہ بلوچ وطن پرست اور آزادی پسند دہشت گرد ہیں تو میں پوچھتا ہوں کہ ۹۵۸ا ء میں پاکستانی فوج کا بلوچستان پر حملہ اور جبری الحاق کے خلاف پاکستانی فوج کے ساتھ شہید نوروز خان ساتھیوں سمیت کا جنگ کرنا کیا وہ وطن دشمن ،غدار اور دہشت گرد تھے مجھے امید ہے نواب ثنااللہ زہری میرے اس بیان کو در گذر نہ کرتے ہوئے خاموشی اختیار نہیں کریں گے اور ضرور جرت کرکے بتائے گے کہ شہدائے جولائی کیا تھے اورخود نواب جھالاوان کس کے نقش قدم پر چل رہا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز