ہفتہ, مئی 18, 2024
ہومخبریںکوہلو میں پاکستانی مخبر پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا:بی ایل...

کوہلو میں پاکستانی مخبر پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا:بی ایل اے

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پہ میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح ہمارے سرمچاروں نے ضلع کوہلو کے علاقے تحصیل کاہان نساؤ میں پاکستانی مخبر پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا۔ اس حملے میں پاکستانی مخبر جو کہ مزار خان شکلانڑی مری کا بیٹا ہے، ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی شدید زخمی ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری ہماری تنظیم بی ایل اے قبول کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مزار خان شکلانڑی مری اور اس کا بیٹا اور ان کے دیگر چند قریبی رشتے دار نہ صرف مخبری کرکے ایجنسیوں کیلئے کام کرتے ہیں، بلکہ لوگوں کو ورغلا کر ہتھیار ڈالنے اور سرنڈر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ اور جب کوئی ان کی باتوں میں نہیں آتا تو اس کو دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ایسے مخبروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ان گھناؤنی حرکتوں سے باز آجائیں ورنہ ان کا انجام برا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز