جاشک، ٹریفک حادثے میں ماں بیٹا جانبحق
جاشک (ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق بروز جمعرات کی شام کو جاشک تا گتان شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے جاشک تا گتان شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک بلوچ تیلکش 21 سالہ عبداللہ دستیاری جانبحق ہوگئے جبکہ دوسرے کی شناخت عبداللہ کے والدہ کے طور پر بتائی گئی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق اس حادثے کے بعد ایک ایندھن بردار پیجوٹ گاڑی میں آگ لگنے سے ہوئی
تاہم اس میں سوار افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ لیکن ایک پارس گاڑی میں سوار عبداللہ اور اس کی والدہ جانبحق ہوگئے۔