دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںجالک اور کلگان کے درمیانی راستے میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز...

جالک اور کلگان کے درمیانی راستے میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کا بلوچ مزدوروں پر تشدد

کلگان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جالک اور کلگان کے درمیانی راستے میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کے اہلکاروں نے تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ مزدوروں کو پکڑ پکڑ کر ان پر تشدد کی ـ

تفصیلات کے مطابق مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر جالک اور کلگان کے درمیانی راستے میں قابض ایرانی بارڈر رجمنٹ فورسز کے اہلکاروں تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ مزدوروں کی تیل سے لدھا موٹرسائیکلوں کا تعاقب کرکے انہیں پکڑ کر ان کو تشدد کا نشانہ بنایا ـ

بتایا جاتا ہے کہ جالک اور کلگان بارڈر رجمنٹ کے اہلکاروں نے موٹر سائیکلوں کا پیچھا کرکے کئی بلوچ تیلکشوں کو پکڑ کر ان کی موٹر سائیکولوں کو نقصان پہچانے کے بعد غریب مزدوروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا ـ
رپورٹ کے مطابق باردر رجمنٹ نے ان تیلکش بلوچوں کے بلوچوں کپڑوں کو تذلیل کا نشانہ بنایا اور اہلکاروں نے انہیں کہا تم بلوچ جب یہ بلوچی کپڑے پہنتے ہو تو ایسا لگتا ہے کہ یہ کوئی وحشی درندہ جا رہا ہے ـ
واضح رہے کہ گزشتہ چند سالوں سے قابض ایرانی فورسز اور ایرانی گجر عوام بلوچوں کے بلوچوں کپڑوں کو تذلیل کا نشانہ بنا رہے ہیں اور بلوچوں کو وحشی، درندہ اور حیوانات کے نام سے پکار رہے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز