چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںجامشورو: پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں تین افراد اغواء

جامشورو: پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں تین افراد اغواء

سندھ (ہمگام نیوز ) سندھ کے علاقے جامشورو میں سندھ پولیس و پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں باپ و بیٹھا سمیت کزن حراست کے بعد لاپتہ کیے۔

اطلاعات کے مطابق سندھ کے علاقے جامشورو میں وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی ڈپٹی کنوینر سندھو امان اللہ چانڈیوں کے بابا امان اللہ چاڈیوں ،بھائی صفی اللہ چانڈیوں اور کزن گلشن چانڈیوں کو سندھ پولیس اور پاکستانی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر جبری طور پر حراست میں لیکر لاپتہ کردیے ۔

جبکہ اس حوالے سندھ وائس فار مسنگ پرسنز آف سندھ کی ڈپٹی کنوینر سندھو امان چانڈیوں نے کہا کہ رات کے 1 بجہ قریب سندھ پولیس موبائل اور ایک وائٹ کلر کی لینڈ کرور جس کانمبر 46BF 9040 تھا اس میں سوار سول ڈریسز میں اہلکار میرے بابا امان اللہ ، چھوٹے بھائی صفی اللہ اور میرے کزن گلشن کو جبری طور پر حراست میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز