کیچ (ہمگام نیوز) جاوید بلوچ کے لواحقین نے ملکی اداروں و حکومت سے اپیل کرتے ہوے بتایا کہ کہ جاوید ولد خالد رحیم کو ملکی اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کیا ہے، جاوید کے حوالے سے ہمیں معلومات فراہم کیا جائے۔
جاوید ولد خالد رحیم کے لواحقین کے مطابق جاوید کو گذشتہ شب تربت کے علاقے تمپ نظرآباد سے ملکی اداروں کے اہلکاروں نے اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا ہے۔
لواحقین نے حکومت اور ملکی اداروں سے اپیل کی ہے کہ انہیں جاوید کے حوالے سے معلومات فراہم کیا جائے۔
واضح رہے جہاں ایک طرف قابض پاکستانی فوج کی جانب سے سالوں سے ٹارچر سلوں میں قید بلوچوں کو چھوڑا جارہا ہے وہیں دوسری طرف روزانہ کی بنیاد پر مزید دوسرے بلوچوں کی جبری اغواء کا سلسہ قابض پاکستانی فوج کی طرف سے جاری ہے۔