کابل ( ہمگام نیوز) انٹرنیشنل نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق افغانستان میں بامیان کے علاقے ایستادہ میں ہزاروں سال قدیم یادگاروں کے تحفظ اور بحالی کے لئے جاپان نے اعلان کیا کہ وہ ان قدیم یادگاروں کی حفاظت کے لئے افغان حکومت کو 3.8 ملین ڈالر کا تعاون فراہم کرے گا۔
افغانستاں سے ذرائع نے بتایا کہ، اس رقم کو یونیسکو کے ذریعے یادگاروں کے تحفظ اور بحالی کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ کابل میں جاپانی سفارتخانے نے بھی ایک نیوز لیٹر میں کہا ہے کہ ٹوکیو افغانستان کے شہر “بامیان آثار قدیمہ” کو اپنے خطرے سے دوچار یادگاروں کی فہرست سے نکالنے کے لئے کوشاں ہے۔