Homeخبریںجبری گمشدگی کا شکار پاکستانی ٹارچر سیلوں سے ایک اور بلوچ فرزند...

جبری گمشدگی کا شکار پاکستانی ٹارچر سیلوں سے ایک اور بلوچ فرزند بازیاب

کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں قابض پاکستانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا بلوچ فرزند شیر آتش سالولی آج ریاستی عقوبت خانوں سے رہا ہوکر گھر پہنچ گئے ـ

تفصیلات کے مطابق شیر آتش سالولی کو قابض پاکستانی اداروں نے 30 اکتوبر 2016 کو جبری گمشدگی کا شکار بنایا تھا جو آج پانچ سال بعد عقوبت خانوں سے رہا ہوکر گھر پہنچ گئے ـ

واضع رہے شیر آتش ساسولی کی ان پانچ سالوں کی جبری گمشدگی کے دوران ان کی اہلیہ اور دو بچوں نے بہت درد و اذیت برداشت کئے ‫‫اور شیر آتش سالولی کی با حفاطت بازیابی کے لیے گزشتہ پانچ سالوں سے احتجاجی کر رہے تھے آج آخر کار وہ بازیابی ہوکر گھر پہنچ گئے ‫ـ
جبکہ لاپتہ بلوچ افراد کے لیئے کام کرنے والے بلوچ وائس مسنگ پرسنز نے اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے ـ

Exit mobile version