سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجبری گمشدگی کے شکار مزید تین بلوچ فرزند بازیاب

جبری گمشدگی کے شکار مزید تین بلوچ فرزند بازیاب

 

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے ریاستی جبری گمشدگی کے شکار ہونے والے مزید تین افراد بازیاب ہوکر اپنے گُھ روان کو پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بازیاب ہونے والوں میں مقبوضہ بلوچستان کے علاقے گورگوپ سے 16 ماہ قبل جبری گمشدگی کا شکار ہونے والا عارف ولد ماسٹر ارشاد، 4 ستمبر 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پیدارک سے دودا ولد راشد اور دو سال قبل مقبوضہ بلوچستان کے علاقے تربت سے اغواء ہونے والے فہد ولد ابراھیم کے نام شامل ہیں۔

مقبوضہ بلوچستان سے قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں جبری گمشدگی کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنی والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیسبک پر بیان دیتے ہوئے ان افراد کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

آج کے دن بازیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد چار ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز