یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںجرمنی :فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے لانگ مارچ چوتھے روز جاری

جرمنی :فری بلوچستان موومنٹ کی طرف سے لانگ مارچ چوتھے روز جاری

جرمنی(ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ نے گزشتہ روز ایسن سے لانگ شروع کیا جو کہ ڈارٹمنڈ کل تک پہنچ چکی تھی۔ آج چھوتے روز فری بلوچستان موومنٹ نے لانگ مارچ کا آغاز جرمنی کے شہر ڈارٹمنڈ کے ٹرین اسٹیشن پر ایک مظاہرے  کیا جہاں پر کارکنان کی طرف سے پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ وہاں عام لوگوں نے بلوچ کارکنان کا استقبال کیا اور اس مظاہرے میں شامل ہوئے۔ لانگ مارچ کے شرکاء کا کہنا تھا کہ ہماری چھوٹی ہیرو و بہن ، مہگونگ بلوچ آج دوبارہ لانگ مارچ میں شامل ہوئی ہیں ۔ شرکاء نے کہا کہ مہنگوگ اپنے اسکول کی وجہ سے اس لانگ مارچ میں شامل نہیں ہوسکتی ہیں مگر جب بھی اسکول کی چھوٹی ہوتی ہے مہنگوگ بلوچ لانگ مارچ میں شامل ہوجاتی ہیں۔ بانک مہگونگ بلوچ نے اپیل کرتے ہوئے کہا جرمن میڈیا، انٹرنیشنل میڈیا سمیت جرمنی میں مقیم بلوچ اور دوسرے انسان دوست اس لانگ مارچ میں شرکت کریں اور پاکستان و ایران کے ظلم و جبر کے خلاف فری بلوچستان موومنٹ کا مہم کا حصہ بنے اور ذیادہ سے ذیادہ سوشل میڈیا پر اس کی تشہیر کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز