یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںجرمنی میں الیکشن سے پہلے ماحولیات کے تحفظ کے لیے مظاہرے

جرمنی میں الیکشن سے پہلے ماحولیات کے تحفظ کے لیے مظاہرے

برلن ( ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے جرمنی میں ماحولیات کی سرگرم کارکن گریٹا تھنبرگ جمعے کو فرائیڈیز فار فیوچر کے نام سے منعقد ہونے والے مظاہروں میں شرکت کر رہی ہیں ان کے ساتھ جرمن کارکن بھی شریک ہیں

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں اتوار کو انگیلا مرکل کے جانشین کے لیے ہونے والے عام انتخابات کی دوڑ میں شامل امیدواروں کو ماحول کے تحفظ کے لیے قائل کرنے کے لیے گریٹا تھنبرگ سمیت ہزاروں ماحولیاتی کارکنوں نے جمعہ کو جرمن شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت کی۔
ماحول کے تحفظ کے لیے ’فرائیڈیز فار فیوچر‘ یا (ایس ایس فور سی) کے عنوان سے مظاہرے ایک ایسے وقت میں کیئے جا رہے ہیں جب جرمنی کی بڑی سیاسی جماعتوں نے اتوار کو ہونے والی ووٹنگ سے قبل اپنی انتخابی ریلیوں کا انعقاد کرنا ہے۔ ایس ایس فور سی نامی مظاہروں میں شرکا یہ واضح کررہے ہیں کہ سیاسی طبقے نے نوجوان نسل کو مایوس کیا ہے۔
اسی گروپ کی جرمن منتظم لویسا نیباؤر نے اے ایف پی کو بتایا: ’سیاسی جماعتوں نے ماحولیاتی تباہی کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔‘
انہوں نے کہا کہ ’چونکہ جرمنی دنیا میں سب سے زیادہ گرین ہاؤس گیس خارج کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے اس لیے اس پر ذمہ داری بھی زیادہ عائد ہوتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ تباہ کن رجحانات کو تبدیل کرنے کے لیے وقت تیزی سے گزر رہا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ اسی لیے ہم اسے (جرمن انتخابات کو) صدی کا الیکشن کہہ رہے ہیں۔
انتخابی دوڑ میں سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار اور اعتدال پسند وزیر خزانہ اولاف شولز اور مرکل کی قدامت پسند کرسچن ڈیموکریٹس پارٹی کے امیدوار ارمین لاشیٹ کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع ہے۔
انتخابی پولز کے مطابق شولز کو لاشیٹ کے مقابلے میں تقریباً 26 فیصد کی معمولی برتری حاصل ہے۔
دوسری جانب ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے بنائی گئی سیاسی جماعت ’گرینز‘ کی امیدوار اینالینا بیئرباک کو نوجوانوں کی حمایت حاصل ہے۔
جولائی میں ملک کے مغربی علاقوں میں آنے والے مہلک سیلاب کے بعد جرمن شہریوں کی اکثریت کے لیے ماحولیات ایک اہم مسئلہ ہے لیکن اس کے باوجود سیاست میں نسبتاً کم تجربہ کار اینالینا بیئرباک اس حوالے سے اکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
اینالینا بیئرباک نے ’ڈائی ویلٹ‘ اخبار کو بتایا کہ انہیں امید ہے کہ جمعے کو ہونے والے مظاہرے ان کی پارٹی کو تقویت دیں گے۔ ان کا کہنا تھا اگلی حکومت کو ماحولیات کے لیے کام کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز