Homeخبریںجرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا .بی...

جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا .بی آر پی

جرمنی(ہمگام نیوز)   بلوچ ریپبلکن پارٹی کے زیر اہتمام جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ایک احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنان اور مقامی شہریوں نے شرکت کی ۔ مظاہرے کے قیادت بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی چیپٹر کے صدر اشرف شیرجان بلوچ کر رہے تھے مظاہرین نے بلوچ شہدا اور لاپتہ بلوچ اسیران کے تصاویر اٹھا رکھے تھے جن میں پاکستانی بربریت کے خلاف مختلف نارے درج تھے مظاہرے کے بعد بی آر پی کے کارکنان نے شہر کے مختلف مقامات پر جا کر جرمن شہریوں کو بلوچستان پر پاکستانی قبضے اور بلوچ قوم پر ہونے والے مظالم کے بارے میں آگاہی دی اور پمفلٹ تقسیم کیے۔ شرکا سے خطاب کرتے ہوئے بی آر پی کے رہنما اشرف شیر جان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 67 سالوں سے بلوچ قوم کو زیر کرنے کے لیے مختلف حربے آزما چکا ہے ملٹری آپریشن لوگوں کو لاپتہ کرنا پھر ان کو زیر حراست ہولناک انداز میں قتل کرنا تاکہ وہ قوم کو خوفزدہ کر سکے اور بلوچ تحریک ختم ہو لیکن پاکستان کے ہر حربے نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا ہے پاکستان بلوچ سرزمین پر قبضے کے بعد سے بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا کرتی آرہی ہے اور اس میں ہر گزرتے دن اضافہ ہو رہا ہے لیکن بد قسمتی سے عالم اقوام ، انسانی حقوق کے ادارے اور میڈیا اس پر کوئی خاص توجہ نہیں دے سکے جس کی وجہ سے پاکستان بلا روک ٹوک کے بلوچ قوم پر ظلم کا بازار گرم کیے ہوئے ہے انھونے کہا کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی نواب براہمدغ بگٹی کی قیادت میں اس کارواں کو منزل مقصود تک پہنچا کر ہی دم لے گی اور ہماری جدوجہد بلوچ سرزمین کی آزادی تک جاری رہے گی انھونے کہا لندن، جرمنی کے بعد ہمارا اگلا منزل اقوام متحدہ کا دفتر ہے اور جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق پر سالانہ پروگرام کے دوران بی آر پی احتجاجی اور آگاہی مہم کو جاری رکھے گا۔

Exit mobile version