Homeخبریںکراچی میں شدید گرمی، ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی

کراچی میں شدید گرمی، ہلاکتوں کی تعداد 120 ہوگئی

کراچی (.ہمگام نیوز )پاکستان کے جنوبی صوبےسندھ میں گرمی کی لہر کی وجہ سے کم از کم 120 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات کراچی شہر میں ہوئی ہیں جہاں حالیہ دنوں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔شدید گرمی کے سبب شہر میں بجلی کی اضافی طلب رہی اور اسی کی وجہ سے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری رہی۔کراچی کے جناح ہسپتال میں ایمرجنسی شعبے کی سربراہ نے کہا کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد عمر رسیدہ افراد کی تھی۔
ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ ’لو کے شکار لوگوں کو ہسپتال لایا گیا جنھیں تیز بخار تھا اور ان کے حواس کام نہیں کر رہے تھے، ان میں پانی کی کمی تھی اور ان پر بے ہوشی کے دورے پڑ رہے تھے۔‘
صوبائی سیکریٹری صحت سعید منگنیجو نے اے ایف پی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ’گذشتہ دو دنوں کے دوران کراچی میں 114 جبکہ دیگر علاقوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔‘سعید منگنیجو نے بتایا کہ ’جناح ہسپتال میں 75، لیاری جنرل ہسپتال میں نو، سول ہسپتال میں دو اور عباسی شہید ہسپتال میں 24 افراددم توڑ گئے۔‘ان کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں اور دیگر میڈیکل سٹاف کی چھٹیاں منسوخ جبکہ ادویات کی فراہمی بھی بڑھا دی گئی

Exit mobile version