چهارشنبه, فبروري 5, 2025
Homeخبریںجرمنی کے چار ریاستوں میں آئی۔ایس کے مشتبہ کارکنوں کی تلاش۔

جرمنی کے چار ریاستوں میں آئی۔ایس کے مشتبہ کارکنوں کی تلاش۔

برلن(ہمگام نیوز) جرمنی میں اسلامک اسٹیٹ کے مبینہ کارکنوں کی تلاش میں کئی ریاستوں میں چھاپے مارے گئے ہیں۔ دفتر استغاثہ اور پولیس نے بتایا کہ باویریا، برلن، سیکسنی اور سیکسنی انہالٹ میں کئی گھروں کی تلاشی لی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس کو تین مشتبہ شدت پسندوں کی تلاش ہے۔ ان میں سے دو داعش کے کارکن ہیں جبکہ تیسرا اس تنظیم کا ہمدرد ہے۔ تاہم آج کے چھاپوں میں کسی کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ جرمنی میں گزشتہ برس کرسمس مارکیٹ پر حملے کے بعد سے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز