یکشنبه, اکتوبر 13, 2024
Homeخبریںجنوبی اورشمالی کوریا سربراہان نے بین الاقوامی مبصر موجودگی میں خطہ کو...

جنوبی اورشمالی کوریا سربراہان نے بین الاقوامی مبصر موجودگی میں خطہ کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے پر سمجھوتہ

پیانگ یانگ (ہمگام نیوز ویب ڈیسک ) اطلاعات کے مطابق شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہان نے ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ملٹری معاہدہ خطے میں خطرات کو ختم کرنے اور امن کی جانب ایک اہم قدم ہے۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان نے شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی سیکیورٹی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔اس موقع پر جنوبی کوریا کے صدر مون جی ان نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے دور کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان نے جلد جنوبی کوریا کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔جنوبی کورین صدر نے کہا کہ امریکی اقدامات کے جواب میں شمالی کوریا اپنا نیوکلیئر کمپلیکس ‘ہونگ بیون’ بھی بند کردے گا۔
دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی ، ریل رابطے قائم کرنے، صحت کے شعبے میں تعاون اور جنگ سے متاثر خاندانوں کو ایک دوسرے سے ملانے سے متعلق معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔کورین میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کا آرٹ ٹروپ اگلے ماہ جنوبی کوریا میں پرفارم کرے گا اور شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان رواں برس جنوبی کوریا کا دورہ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان رواں سال یہ تیسری ملاقات ہے، اس سے قبل جنوبی کورین صدر نے شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان تعلقات استوار کرنے اور جنگ کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔دونوں ممالک نے 2020 سمر کے اولمپکس میں تعاون کرنے پر اتفاق کیا جب کہ 2032 کے سمر اولمپکس کے حقوق کے حصول پر بھی اتفاق کیا گیا۔امریکی اقدامات کے جواب میں شمالی کوریا اپنا نیوکلیئر کمپلیکس ‘ہونگ بیون’ بھی بند کردے گا.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز