سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجنوبی رودبار میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

جنوبی رودبار میں قابض ایرانی آرمی کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی

رودبار زمین ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق آج 17 جنوری کو قابض ایرانی فوجی اہلکاروں نے ایک سائپا گاڑی پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں گاڑی الٹنے کے باعث ایک شخص زخمی ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق آج ایک بلوچ تیلکش کی گاڑی کو قابض ایرانی آرمی نے چلتی راہ میں فائرنگ کا نشانہ بنایا ، گاڑی میں لدھے پیٹرول اور ڈیزل کی وجہ آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور حمید عزیزی شدید زخمی ہوئے ـ
واضح رہے کہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں قابض فوج اور دیگر فورسز چلتی راہ میں گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں
ہر سال سینکڑوں بلوچ تیلکش( تیل کے کاروبار سے منسلک بلوچ مزدور) شہید اور زخمی ہوتے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز