پنجشنبه, اکتوبر 10, 2024
Homeخبریںجنوبی شام میں ایرانی ملیشیاؤں میں ہزاروں جنگجوؤں کی بھرتی جاری، سیرئین...

جنوبی شام میں ایرانی ملیشیاؤں میں ہزاروں جنگجوؤں کی بھرتی جاری، سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائیٹس کا انکشاف

دمشق(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ادارے ‘سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کے مطابق ایران اور اس کی ملیشیاؤں نے معمول کے مطابق ہزاروں جنگجوؤں کی بھرتی جاری رکھی ہوئی ہے۔

آبزرویٹری نے کہا ہے کہ ایرانی فوج اور اس کے وفادار عسکری گروپ جنوبی شام اور مغربی فرات کے دونوں اطراف میں جنگجووں کی بھرتی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اطلاعات سے انکشاف ہوا ہے کہ جنوبی شام میں ایرانیوں اور ان کے وفادار ملیشیا کی صفوں میں شامل ہونے والے عناصر کی تعداد 7،400 سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ ایرانی افواج اور اس سے وابستہ ملیشیا کی صفوں میں بھرتی ہونے والے شامی شہریوں کی تعداد قریب 5،900 ہو گئی۔

آبزرویٹری نے تصدیق کی کہ ایرانی فوج اور اس کی وفادار ملیشیا اپنی افرادی قوت بڑھانے کے لیے جنوبی شام اور مغربی فرات کےعلاقوں سے بڑی تعداد میں جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔

شام میں اہم ملیشیاؤں کے اثر و رسوخ کے علاقوں میں جنگجوئوں کی بھرتی کئی ماہ سے جاری ہے۔ دوسرے علاقوں میں بھی ایک ہی طریقہ کار پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز