چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںجنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ

جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 نافذ

پشاور(ہمگام نیوز ڈیسک) آمدہ میڈیا اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں پاکستانی فورسز کی جانب سے پی ٹی ایم کے پرامن کارکنوں کی احتجاجی دھرنے پر برائے راست و بلا امتیاز فائرنگ جس کے نتیجے میں 5 افراد جانبحق اور 45 زخمی ہوئے تھے ،ان واقعات کے پیش نظر اب ریاستی مشینری نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے نام پر وہاں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق جنوبی وزیرستان ضلع میں تمام تر اجتماعات، ریلیوں، جلوسوں اور قابل اعتراض تقریروں کی فراہمی پر مکمل پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلع میں ہر قسم کے ہتھیار کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور ہتھیار ساتھ لے کر چلنے پر بھی پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 5 سے زیادہ افراد کے اجتماع پر بھی پابندی ہوگی اور گاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر پابندی ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ یاد رہے قبائلی اضلاع کی 16 نشستوں پر انتخابات 2 جولائی کو ہوں گے اور جنوبی وزیرستان میں دفعہ 144 کے نفاذ پر امیدواروں کا کہنا ہے کہ انتخابات سے محض چند ہفتے قبل دفعہ 144 کا نفاذ کسی جمہوریت میں بھی نہیں ہوتا ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز