جنوبی کوریا(ہمگام نیوز) بلوچستان میں جاری بربریت کے خلاف جنوبی کوریا میں مقیم بلوچوں کا لانگ مارچ نصیر بلوچ کی زیر قیادت جاری،دوسرے روز58 کلومیٹر کی مسافت طے کی گئی، لانگ مارچ دوسرے روز ڈیگو سٹی پہنچ گئی،لانگ مارچ کی شرکاء میں سب سے کم عمر دس سالہ بی بی مہک بلوچ لوگوں کی توجہ کا خاص مرکز رہی ،بلوچ بیٹی نے شہروں میں گزرتے ہوئے فلگ شگاف نعروں ،پاکستان کی بربریت کے خلاف بلند آواز میں نعرئے لگائے،بلند حوصلے کی ساتھ مہک بلوچ کا کہنا تھا کہ میں مقبوضہ بلوچستان میں شہید ہونے والی فاطمہ بلوچ کی بہن ہوں اور بلو چ سرزمین کے لیے یہ مختصر لانگ مارچ کچھ بھی نہیں،اگر دنیا نے ہماری آواز نہ سنی تومارچ اور طویل ہو سکتی ہے،نصیر بلوچ نے سنگر نمائندہ کو بتایا کہ مارچ کا مقصد بلوچستان میں جاری ریاستی بربریت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے،اور یہ جدوجہد اس لانگ مارچ کے بعد بھی جاری رہی گی،لانگ مارچ کے شرکاء نے مقبوضہ بلوچستان کی صورت حال پر سفر کے دوران پمفلٹ بھی تقسیم کیے۔