سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجنوبی کوریا میں بلوچ آزادی پسندوں کے لانگ مارچ کا چوتھا دن

جنوبی کوریا میں بلوچ آزادی پسندوں کے لانگ مارچ کا چوتھا دن

جنوبی کوریا(ہمگام نیوز) جنوبی کوریا میں مقیم بلوچ آزادی پسندوں کا لانگ مارچ نصیر بلوچ کی قیادت میں جاری ہے۔ لانگ مارچ کے شرکاء کا آج مارچ کے مسافت کا چوتھا دن ہے۔ آج چوتھے روز لانگ مارچ کمچون شہر سے شروع ہوا۔ اور اوکچون شہر تک جاری رہے گا۔ دوران مارچ یہ بلوچ آزادی پسند مختلف شہروں اور آبادیوں سے ہوتے ہوئے وہاں لوگوں کو بلوچ قومی مسئلہ، بلوچستان پر پاکستانی جبری الحاق، بلوچستان میں عام آبادیوں اور نہتے عوام پر فورسز کی بمباری و بربریت، ہزاروں لاپتہ بلوچ فرزندوں اور بلوچ سیاسی ورکروں کو شہید کر کے ان کی مسخ لاشیں پھینکنے کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرکے آگاہی دینگے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز