Homeانٹرنشنلجنوب امریکی ملک گیانا میں سکول میں آگ لگنے سے 19 لڑکیاں...

جنوب امریکی ملک گیانا میں سکول میں آگ لگنے سے 19 لڑکیاں ہلاک

لندن ( ہمگام نیوز ) جنوبی امریکہ کے گیانا کے ایک قصبے ‘‘ مہدیہ’’ میں ایک بورڈنگ سکول میں آگ لگ گئی اور 19 طالبات جھلس کر ہلاک ہوگئیں۔ اس قصبے میں 3 ہزار افراد مقیم ہیں جن میں مسلمان بھی شامل ہیں۔ گیانا کی آبادی میں 15 فیصد مسلمان بھی موجود ہیں۔ گیانا کے پڑوسی ملکوں میں وینزویلا، برازیل اور سورینام ہیں۔

اگرچہ 1966 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد سے “کوآپریٹو ریپبلک آف گیانا” کے نام سے مشہور ملک کی آبادی 800 ہزار سے زیادہ نہیں ہے۔ ان میں سے نصف سے زیادہ ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کی اولاد ہیں۔ ان میں سے کم از کم 120 ہزار مسلمان ہیں۔ گیانا میں 200 سے زیادہ مساجد موجود ہیں۔ گیانا کا رقبہ شام اور لبنان کے رقبے سے زیادہ ہے۔ یہ رقبہ تقریباً 215 ہزار مربع کلومیٹر ہے۔ یہ اربوں بیرل تیل کے ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔ یہاں تیل نکالنے کا عمل 3 سال قبل شروع کیا گیا تھا۔ یہ ملک ہیرے، سونے، مینگنیز، تانبے اور یورینیم کی کانوں سے بھی مالا مال ہے۔ صرف ‘‘ مہدیہ’’ قصبہ میں ہر قسم اور سائز کی 200 سے زائد کانیں ہیں۔

گیانا کے صدر محمد عرفان بھی مسلمان ہیں۔ اس کے علاوہ لاطینی امریکہ کے ملک ایل سلواڈور کے فلسطینی نژاد نجیب بوگیلا بھی مسلمان ہیں۔ صدر محمد عرفان نے طالبات کی ہلاکت کے حوالے سے بات کی، اس سانحے کو پوری قوم کے لیے بڑا درد قرار دیا اور ملک میں تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ مرنے والوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کی بھی بات کی گئی ہے۔

فائر ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ہیڈ ڈوین نے اعلان کیا کہ آگ نے مہدیہ کے سیکنڈری سکول کے لکڑی کے پورے فرش کو تباہ کر دیا ۔ یہ آگ ایک بیڈروم سے شروع ہوئی۔ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ایک مجرمانہ عمل تھا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ انہوں نے بتایا 14 طالبات سکول میں ہی چل بسے تھے، 5 نے ہسپتال پہنچ کر دم توڑا۔ 7 طلبہ کی حالت تشویشناک ہے۔ 6 طالبات کو دارالحکومت جارج ٹاؤن کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھا۔

Exit mobile version