یروشلم ( ہمگام نیوز) امریکی صدر جو بائیڈن نے بڑے واضح انداز میں کہا ہے کہ وہ اب بھی پوری طرح کمٹمنٹ کے ساتھ سمجھتے ہیں کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ بحال ہو جانا چاہیے۔ ایک چیز جو سب سے بری ہے وہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کے ساتھ ہو جانا ہے۔ صدر جوبائیڈن نے ان خیالات کا اظہار اسرائیلی ٹی وی 12 کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کیا ہے ۔ یہ ٹی وی انٹرویو جو بائیڈن کے اسرائیل میں پہنچنے کے فوری بعد ٹیلی کاسٹ کیا گیا ۔
جو بائیڈن بدھ کی دوپہر اسرائیلی دورے پر پہنچے ہیں اور جمعہ کو سعودی عرب جائیں گے۔ واضح رہے ایران کادنیا چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں ممکن ہوا تھا تاہم صدر ٹرمپ کی حکومت نے ایرانی معاہدے سے امریکہ کو الگ کر لیا تھا۔ اسرائیل نے اس معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کی پزیرائی کی تھی۔
جبکہ جو بائیڈن نے امریکہ نے امریکی فیصلے کی مخالفت کی تھی جوبائیڈن کے نزدیک امریکہ کے اس معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران بلا روک ٹوک جوہری ہتھیاروں کے قریب چلا گیا ہے ۔
جوبائیڈن نے ٹرمپ دور میں اس فیصلے کو بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے کیونکہ ایران نے اس وقت سے اپنے جوہری پروگرام کو زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھانا شروع کر دیا ہے۔