چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںجو حالات اس وقت پاکستان وایران نے بلوچستان میں پیدا کئے ہیں...

جو حالات اس وقت پاکستان وایران نے بلوچستان میں پیدا کئے ہیں وہ پوری دنیا کیلئے توجہ طلب ہیں:FBM

جرمن(ہمگام نیوز) جرمنی کے صوبے نارتھ ویسٹ فالیا کے شہر وُوپرتال میں فری بلوچستان موومنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ دستخطی مہم بعنوان “بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران” اپنے انعقاد کے دوسرے روز بھی انتہائی کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔
مہم کے دوسرے روز بھی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے بلوچستان نہ پاکستان اور نہ ہی ایران کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اپنے دستخط فراہم کئے۔
مہم میں شرکت کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ جو حالات اس وقت قابض پاکستان و ایران نے مقبوضہ بلوچستان میں پیدا کئے ہیں وہ پوری دنیا کے مہذب اقوام اور متعلقہ اداروں کے لئے توجہ طلب ہیں۔ آئے روز آزادی پسند بلوچ عوام کی جبری گمشدگیوں سے لیکر بدنام زمانہ مارو اور پھینک دو والی انسان دشمن پالیسیوں اور اجتماعی پھانسیوں جیسے غیر انسانی افعال کی دنیا کی تاریخ میں شائد ہی کہیں مثال ملتی ہو۔ اس صورتحال کو بغیر کسی تاخیر کے روکا جانا چاہئیے ورنہ انسانی تاریخ میں ایسے عوامل پر نظریں چرانے و خاموش تماشائی بننے والے بھی مجرم کی حیثیت سے ہی جانے جائیں گے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ بلوچ عوام کو ہم سب کی، پوری دنیا کے مدد کی ضرورت ہے۔ ہمیں دیگر اقوام کے ساتھ مل کر ان کی آواز میں آواز ملانا ہوگی تاکہ اس صورتحال کو فوراً روکا جاسکے اور بلوچستان میں بسنے والے بلوچ عوام کو اس غیر انسانی تشدد سے نجات دلایا جاسکے۔
فری بلوچستان موومنٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وُوپرتال شہر میں شاندار کامیابیاں سمیٹنے اور عوام کی جانب سے بڑی تعداد میں شرکت کرنے کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہم کو تین کے بجائے چار دن تک جاری رکھا جائے لہٰذا اس میں ایک دن کا مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔ اب یہ مہم مزید دو دن جاری رہنے کے بعد اختتام پزیر ہوگی۔

The ongoing signature campaign titled as “Balochistan is neither Pakistan nor Iran” by Free Balochistan Movement came to an end after its 2nd successful day in German province North Westfalen’s Wuppertal city.
In the 2nd day of the campaign by FBM a great number of people participated providing the signatures favoring it.
While talking to FBM activists the participants said that the ongoing situation created by both of the occupying forces are of a grave concern for the civilized nations. Either forceful abductions, kill and dump policy or Mass executions by Pakistan and Iran have no similar examples in the world history. This has to be stopped with out any delay otherwise the human history will mark us all culprits over our silence and turning a blind eye towards the much attention needed issue.
Baloch nation needs our support, support from all over the globe. We along with other nations in the world must stand strong and put our voice together with the unheard Baloch so that this situation comes to a halt and people of Balochistan get rid off this inhuman treatment the participants further added.
According to details provided by Free Balochistan Movement the 3 days planned campaign will now be held in Wuppertal for 4 days instead due to the huge number of participants contributing in the campaign. The campaign has been extended for one more day and now will run in Wuppertal for the 4th day as well.

یہ بھی پڑھیں

فیچرز