سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںجکیگور میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں بلوچ شہری جبری طور...

جکیگور میں قابض ایرانی انٹیلیجنس ایجنسی کے ہاتھوں بلوچ شہری جبری طور پر اغوا

راسک ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 11 اکتوبر کو ایک بلوچ شہری کو قابض ایرانی آرمی IRGC کے خفیہ انٹیلیجنس ایجنسی سروسز ( سپاہ القدس) کے سادہ دریس اہلکاروں نے مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے علاقے جکیگور میں جبری اغوا کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ـ مغوی بلوچ شہری کی شناخت یونس کوہی کے نام سے ہوئی ہے ـ

تفصیلات کے مطابق کہا جاتا ہے کہ وہ جیکیگور گاؤں میں تقریبا 10 سال تک اپنی گیراج میں گاڑیوں کی مرمت کے علاوہ وائرنگ کا کام کرتا رہا ـ
ایک باخبر ذرائع کے مطابق یونس کل شام اپنی دکان میں کام کر رہا تھا جب اسے قابض ایرانی آئی آر جی سی کے خفیہ ادارے کے سادہ دریس اہلکاروں نے آنکھوں پر پٹی باندھ کر اغوا کر لیا تاہم یونس کوہی کو کس جرم کی پاداش میں گرفتار کیا گیا ہے یہ ابھی تک واضح نہیں ہے ـ

بلوچ سماجی کارکنوں کی سالانہ رپورٹ کے مطابق ، 2020 میں قابض ایرانی خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغوا کا شکار بلوچ شہریوں کی تعداد 90 تک جا چکی ہے تاہم ان میں سے ایک فیصد کے بارے میں اطلاع ملی ہے کہ ان پر بے بنیاد الزام لگا کر جیل منتقل کر دیا گیا ہے لیکن باقیوں کی زندگی کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات میسر نہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز