کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جھاؤ میں پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری بیان میں کہا ہے کہ ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ کے علاقے جھل جھاؤ میتگو میں قائم پاکستانی فوجی چوکی کو سرمچاروں نے گزشتہ رات گیارہ بجے راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ دو راکٹ چوکی کے اندر جا گرے، جس سے چوکی کو نقصان پہنچا ہے اور اس میں موجود اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
میجر گہرام بلوچ نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابض فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے.