جھاؤ(ہمگام نیوز) اطلاعات مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے جھاو سے قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ ایجنسیوں کے ہاتھوں مزید تین افرادکو زبردستی حراست کے بعد جبری طور اغوا کردیا گیا۔
آمدہ اطلاعات کے مطابق پاکستانی فوج اور خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں نے جھاؤ لال بازار سے تین بلوچ فرزندوں کو زبردستی حراست میں لینے کے بعد جبری طور اغوا کردیا جنکی شناخت مکو ولد اشرف، رشید ولد محمد اور مجید ولد نور محمد کے ناموں سے ہوگیا ہے
عوامی ذرائع سے موصول ہونے والے تفصیلات کے مطابق یہ تینوں آپس میں رشتے دار ہیں اور مجید پیشے کے لحاظ سے ایک چرواہا ہے جس کو پاکستانی فوج نے لال بازار کے پہاڑی سلسلہ سے زبردستی حراست میں لیکر جبری اغوا کردیا۔
پاکستانی فوج کی جانب سے جھاؤ میں گزشتہ کئی روز سے فوجی جارحیت جاری ہے۔ پاکستانی فوج کی اس جارحیت میں اب تک چاربلوچ خواتین سمیت متعدد افراد کو پاکستانی فوج نے حراست میں لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا ہے ۔
خواتین کل صبح جھاؤ کے ایک گاؤں ٹوبوکڈ میں حراست میں لینے کے بعد مرکزی آرمی کیمپ منتقل کردیاہے۔جن کے بارے میں کسی کو کچھ معلوم نہیں کہ وہ کس حال میں ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جھاؤ کے علاقے میں خواتین اور بچوں کو فوج نے حراست میں لیا ہے ۔یاد رہے پاکستانی فوج کی جانب سے اس قسم کے مظالم بلوچستان کے دوسرے علاقوں میں دہرائے گئے ہے۔