جھل مگسی ( ہمگام نیوز) جھل مگسی میں سیلاب بہہ جانے والے راستے تاحال بحال نہیں ہو سکے ، جھل مگسی سٹی سے اوستہ محمد ، شہداد کوٹ ، لاڑکانہ ، خضدار اور گنداواہ ملانے والی روڈ راستے بحال نہیں ہو سکے علاوہ جھل مگسی سٹی اور دیہاتوں کے راستے بھی منقطع ہیں ۔
گنداواہ سے جیکب آباد کا راستہ بھی بھی بند ہے گنداواہ سٹی سے نواحی علاقے درجنوں دیہاتوں کا راستہ ابھی تک منقطع ہیں دیہاتوں کے رہنے والے عوام عدم خوراک سے کئی دنوں سے بے یارومدگار ہیں ۔ سینکڑوں کی تعداد مریض تڑپ رہے ہیں ۔ بھوک افلاس اور بیماریوں کیوجہ سے اموات ہوسکتے ہیں ۔


