دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںجہانگیر و امداد بجیر کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا :...

جہانگیر و امداد بجیر کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا : بی این ایم

شال( ہمگام نیوز ) بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں شہید رضا جہانگیر اور امداد بجیر کی آٹھویں برسی پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید رضا جہانگیر اور امداد بجیر مخلص اور کمٹمنٹ سے بھرپور سیاسی جہد کار تھے۔ چودہ اگست کی علی الصبح پاکستانی فوج نے بی این ایم کے ریجنل رہنماء امداد بجیر کے گھر کو گھیرے میں لے کر راکٹ کے کئی گولے داغے اور گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔ اس یلغار میں امداد بجیر اور بی ایس او آزاد کے سیکریٹری جنرل رضا جہانگیر شہید ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ امداد بجیر نے بی این ایم کے پلیٹ فارم سے اپنی سیاسی جدوجہد کیا۔ وہ بلوچ نوجوانوں کو علم دوستی کی جانب راغب کرنے کے لیے کتاب پڑھنے کی تلقین کرتے تھے۔ سیاسی سرگرمیوں کی پاداش میں انہیں گرفتار بھی کیا گیا لیکن ان کے قدموں میں کبھی لغزش نہیں آئی۔ آخرکار آٹھ سال پہلے چودہ اگست کو پاکستانی فوج نے ان کے گھر کو نشانہ بناکر امداد بجیر اور رضا جہانگیر کو شہید کیا۔ شہید امداد بجیرسیاسی جہدکار، ادیب و کالم نگار بھی تھے جنھوں نے سیاست، سماجی، تاریخ اور دیگر موضوعات پر تحقیقی و تخلیقی مضامین لکھے ہیں۔ شہید کی جدوجہد انقلابی نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں بی ایس او آزاد اور بلوچ نوجوانوں کی سیاسی جدوجہد کے خلاف ریاستی کریک ڈاون کے سامنے رضا جہانگیر جیسے باصلاحیت نوجوان قیادت ڈٹے رہے۔ انھوں نے ہر تکلیف اور مصائب کامقابلہ کرکے اپنی شہادت تک بلوچ سماج میں آزادی اور وطن دوستی کا پرچار کرتے رہے۔ وہ بلوچ نوجوانوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ قومی جدوجہد میں رضا جہانگیر اور امداد بجیر کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ شہید رہنماؤں نے بلوچ سماج میں سیاسی شعور کو پروان چڑھا کر نوجوانوں میں آزادی اور قوم دوستی کے نظریے کوفروغ دیا۔ ان کی قربانی بلوچ قوم بالخصوص نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز